بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے نیب
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی
نیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم عمران خان بشری بی بی کے ساتھ اندر کمرہ عدالت میں نہیں آئے اورگاڑی میں انتظار کرتے رہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ ہم نے ان کے گھر پر چھایا مارا۔ ہماری کسی ٹیم نے نہ چھاپا مارا اور نہ ہی بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ یہ درخواست ضمانت غیر موثر ہوچکی ہے۔ جب بھی ضرورت ہو تو بشریٰ بی بی تحقیقات میں تعاون کریں۔
بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چھ گھنٹے بشری بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن نیب نے کہا ہم نے بلایا ہی نہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔