ڈالر مہنگا کرنے پر بینکوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دے دی


ویب ڈیسک May 31, 2023
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دے دی

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دے دی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں خودساختہ اضافہ پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی بے قدری کے معاملے پر تحقیقات کا عمل تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے جس میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں دیکھا گیا، تاہم بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ تھا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ حکومت کی اجازت سے بینکوں پر مالی جرمانہ یا انفورسمنٹ اقدامات کئے جائیں گے، حکومت نے اسٹیٹ بینک کو اس کی اجازت دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں