مجھے مارنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے شیخ رشید
القادر کیس والے کابینہ اجلاس میں موجود ہوتا تو ضرور شہادت دیتا، سابق وزیرداخلہ
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے مارنے کے لیے تین لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ سے اپیل کررہا ہوں، موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں، ریاست اور سیاست کو گندا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ القادر کیس والے کابینہ اجلاس میں موجود ہوتا تو ضرور شہادت دیتا، جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کو ترجیح دوں گا۔ 30، 30 ہزار روپے تنخواہ دینے والے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کل رات 70 سے 80 لوگ میری والدہ کے گھر میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور سامان اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، مجھے مارنے کے لیے تین لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 16 دفعہ پاکستان کا وزیر رہا ہوں، خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنے والے 6 مسلمانوں میں شامل ہوں۔ چیف جسٹس صاحب دھرتی پر ظلم ہورہا ہے آپ نوٹس لیں، اللہ کے بعد آپ آخری امید ہیں، لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔