سندھ کے اعتراضات پر گریٹر تھل کینال فیز ٹو اور چوبارہ کینال منصوبے مؤخر
جب تک پانی کے معاملے پر صوبوں کے درمیان سی سی آئی میں فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ان منصوبوں کو ملتوی کرتے ہیں، اسحاق ڈار
وفاقی حکومت نے سندھ کے سخت اعتراضات اور پانی معاملے پر صوبوں کے درمیان سی سی آئی میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہونے تک متنازعہ گریٹر تھل کینال فیز ٹو اور چوبارہ کینال منصوبوں کو موخر کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے رکن سینیٹر نثار کھوڑو نے وڈیو لنک پر شرکت کی۔
سندھ کے رکن سینیٹر نثار کھوڑو نے پانی کے متنازعہ منصوبوں پر وفاق کے سامنے سندھ کے اعتراضات اور سخت خدشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی سی آئی میں فیصلہ ہونے تک ان منصوبوں کو موخر کیا جائے، وزیراعظم صاحب پانی کے 91ء کے معاہدے پر عمل کرائیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا میں سندھ کے خدشات کے باوجود ماضی میں ان منصوبوں کی این او سی لی گئی، ان منصوبوں کو ختم کیا جائے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ جب تک پانی کے معاملے پر صوبوں کے درمیان مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ان منصوبوں کو ملتوی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جب تک صوبوں کے درمیان پانی معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوتا تب تک ایکنک کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔
وفاقی حکومت نے سندھ کے اعتراضات کو قبول کرتے ہوئے گریٹر تھل کینال فیز ٹو اور چوبارہ کینال منصوبوں کو موخر کردیا۔