لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات بڑھنے لگے

سفاک ملزمان نے نشے کی حالت میں خواجہ سراء کو اجتماعی بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بنا کر نقدی اور موباٸل فون چھین لیا۔

سفاک ملزمان نے نشے کی حالت میں خواجہ سراء کو اجتماعی بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بنا کر نقدی اور موباٸل فون چھین لیا۔

سفاک ملزمان نے ایک خواجہ سراء اور تین خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

راٸیونڈ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے نشے کی حالت میں خواجہ سراء کو اجتماعی بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بنا کر نقدی اور موباٸل فون چھین لیا۔

خواجہ سراء عدنان عرف انمول گھر میں اکیلا تھا ملزمان اسکے گھر نشے کی حالت میں گئے۔ خواجہ سراء کو زبردستی اجتماعی بدفعلی اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خواجہ سراء کے شورکرنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔


ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈراٸیور نے جواں سالہ گھریلو ملازمہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ڈراٸیور مرتضیٰ نے گھریلو ملازمہ (ث)کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر حالت غیر ہونے پر گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں سفاک ملزم نے تیرہ سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شالیمار کے علاقے میں سفاک ملزم نے اپنے دوست کی بیوی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سفاک ملزم راشد اپنے دوست زبیر کے گھر گیا اسکی بیوی (س) کواکیلے پاکر جنسی درندگی کی کوشش کی خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے مگر جینڈر کراٸم سیل ملزمان کو گرفتار نہ کرسکا۔
Load Next Story