دو سال سے ماں کی قبر پر رہنے والے غم زدہ بیٹے کی تصاویر وائرل

نوجوان دو سال سے قبرستان میں ہی رہ رہا ہے


ویب ڈیسک May 31, 2023
نوجوان لڑکا دو سال سے قبرستان میں ہی رہ رہا ہے؛ فوٹو: العربیہ

الجزائر کے جنوبی صوبے ادرار میں اسماعیل بیرابا نامی نوجوان 2 سال سے اپنی ماں کی قبر کے ساتھ ہی سوتا ہے اور قبرستان میں ہی رہ رہا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق الجزائر میں بیٹے کی مردہ ماں سے لازوال محبت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو نم کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنی ماں کے قبر کے بالکل سرہانے سو رہا ہے۔ وہ صبح اُٹھتا ہے تو بھی ماں کی قبر کے نزدیک قبرستان میں ہی رہتا ہے۔

غم زدہ نوجوان نے قبرستان کو گھر اور ماں کی قبر کے برابر والی جگہ کو بستر بنایا ہوا ہے۔ اس کی ماں کے انتقال کو 2 سال ہوچکے ہیں لیکن غم اب بھی تازہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ماں کے قبر کے علاوہ اسے کہیں اور سکون نہیں ملتا۔

ماں کی قبر

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد نوجوان لڑکے کو مقامی انتظامیہ نے اسپتال منتقل کیا جہاں اس میں خوراک اور پانی کی کمی کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے حق میں دعائیں کیں اور مدر ڈے کے موقع پر اس ویڈیو کو شیئر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں