حکومت سندھ کا 9 مئی کے متاثرین کونئی موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان

موٹرسائیکل مالکان تفصیلات پولیس کے ساتھ شئیر کریں، مرتضی وہاب

فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران نذرآتش کی گئی گاڑیوں کا معاوضہ اور نئی موٹرسائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران نذرآتش کی گئی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

9 مئی کو شارع فیصل پر شرپسندوں کے ہاتھوں موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو نذرآتش کرنے کا واقعہ رپوٹ ہو تھا۔


اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے شرپسندوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ جن کی موٹر سائیکلیں جلائی گئیں ان کو نئی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی، موٹرسائیکل مالکان تفصیلات پولیس کے ساتھ شئیر کرلیں۔

 

 
Load Next Story