خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کا الزام لگانے والوں کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر

کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کو دے دیں


سید مشرف شاہ May 31, 2023
فوٹو فائل

کوٹ لکھپت کی انتظامیہ نے جیل میں قید خواتین سے مبینہ بدسلوکی کا الزام لگانے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرئم سیل کو درخواست دے دی۔

درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی لسٹ اور ویڈیوز بھی دی گئی ہیں۔

جیل انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی دو رکنی کمیٹی بھی جیل کا دورہ کر کے تمام خواتین قیدیوں سے مل چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواتین اسیران نے سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیا۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کے قانونی کارروائی کی جائے اور اکاونٹس بند کئیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔