جنگ کا امکان چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے

چینی طیارے نے ہمارے طیارے کو روکنے کے لیے جارحانہ طریقے آزمائے، امریکا


ویب ڈیسک May 31, 2023
چین اور امریکی طیاروں کی بحرالکاہل کی فضاؤں پر پروازیں؛ فوٹو: فائل

امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کے لڑاکا طیارے نے فضا میں ان کے ایک ایئرکرافٹ کو روکنے کی جارحانہ کوشش کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والی امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود کمی نہیں آئی اور اس ضمن میں ہونے والی کسی کوشش کا خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔

تائیوان کے مسئلے میں یہ تلخی مزید بڑھ گئی اور بحرالکاہل کی فضاؤں میں چین اور امریکا کے فوجی طیارے آمنے سامنے آگئے۔

جس پر دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے پر فضائی حدود کی خلاف ورزی اور جارحانہ عزائم کا الزام عائد کیا ہے۔



امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے ایک جے 16 لڑاکا طیارے نے 26 مئی 2023 کو امریکی فضائیہ کے آر سی -135 طیارے کو روکنے کے لیے جارحانہ حربے آزمائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پرواز کر رہا تھا لیکن چینی طیارے نے عین سامنے آکر اس میں رکاوٹ ڈالی جو امریکی پائلٹ کی زندگی کے لیے خطرناک چابت ہوسکتا تھا۔

دوسری جانب چین نے امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے ایک اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس سے دونوں ممالک میں تناؤ میں اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں