خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر سرکل نے ملتان سے ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کرلیے


ویب ڈیسک May 31, 2023
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرکے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے ملتان میں کارروائی کر کے خاتون کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کی شناخت محمد عاطف اور اظہر کے ناموں سے ہوئی جو متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کررہے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے اہل خانہ کو بھی بھیجا تھا۔ کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں