نو مئی واقعات بچوں کا رزلٹ اچھا نہیں آیا اس لیے سیاست چھوڑ رہا ہوں مانی
نو مئی کے روز میں گھر پر ہی تھا، سیاست سے علیحدگی بچوں کی وجہ سے کررہا ہوں، سلمان ثاقب شیخ
معروف اداکار اور کامیڈین سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے نو مئی کے واقعات پر سیاست چھوڑ کر بچوں کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مانی نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ میرا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کراچی گلشن اقبال سے ہے، میرا ماضی شوبز سے تعلق ہے اور ماضی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگیاں رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'نو مئی کے روز میں گھر پر تھا اُس کے باوجود سیاست سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں اور میرے بچوں کا رزلٹ بھی اچھا نہیں آیا کیونکہ میں نے اُن پر توجہ دینے کے بجائے ٹویٹر پر سیاست میں زیادہ دلچسپی لی ہے'۔

مانی کے ساتھی اظفر نے اس پر کہا کہ 'آپ جس طرح اعلان کررہے ہیں واقعی مجرم محسوس ہوتے ہیں'۔ اس پر مانی نے کہا کہ کیا آجکل یہ سب ہو نہیں رہا؟۔
مانی نے یہ مزاحیہ ویڈیو ملک کی موجودہ صورت حال پر بنائی جس کے ذریعے انہوں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت بھی کی ہے۔