کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کا کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کو مدعو کرنے پر مشاورت جاری


ویب ڈیسک May 31, 2023
فوٹو فائل

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بڑی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور اور آل پارٹی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے مطابق تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا تاہم پی ٹی آئی کو بلانے پر فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بڑی ہوگئی ہے، پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق کی حالت دیکھ لیں۔

دوسری جانب چوہدری سرور بھی سیاسی منظر نامے پر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ق لیگ کے سینئر رہنما نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار الیاس سے ملاقات کی اور ہاتھ پکڑ کر انہیں لاہور لے آئے جہاں اُن کی چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی۔

سردار الیاس نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے ہمارا احترام کا رشتہ ہے، ہم سیاسی بزرگوں کی قدر کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔