پاکستان جونیئر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچ گیا بھارت سے مقابلہ ہوگا

سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دی


Sports Reporter May 31, 2023
سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دی (فوٹو: ٹوئٹر)

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان اور دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد، چوتھا گول 48 ویں منٹ میں عبدالرحمان اور پانچواں گول بھی عبدالرحمٰن نے 51 ویں منٹ میں کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع

پاکستان کی طرف سے چھٹا گول 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے اسکور کیا جبکہ ملائشیا کی جانب سے دانش اور پربھو نے گول اسکور کئے، پلیئر آف دی میچ عبدالرحمان قرار پائے۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ جاپان کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے مابین یکم جون کو کھیلا جائے گا، بھارت نے سیمی فائنل میں کوریا کی ٹیم کو 1-9 سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔