افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے098 فیصد کمی
دودھ سمیت7اشیاکے نرخ میں اضافہ،ٹماٹر،چائے پتی،انڈے،آٹا، آلو، پیاز ودیگر 11 اشیاسستی
SIALKOT:
ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.98 فیصد کمی ہوئی۔
تاہم سال بہ سال 9.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران صرف 7 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس میں سب سے زیادہ اضافہ کیلے کی قیمت میں 1.98 فیصد ہوا جس سے ملک میں کیلے کی اوسط قیمت 73.63 روپے سے بڑھ کر 75.09 روپے فی درجن ہوگئی جبکہ تیار چائے (سادہ) کی قیمت 0.79 فیصد بڑھ کر17.9 روپے فی کپ ہو گئی، تازہ دودھ کی قیمت 0.56 فیصد کے اضافے سے 72.24 روپے فی لیٹر، دہی کی 0.41 فیصد بڑھ کر 83.91 روپے فی کلوگرام، دال ماش کی 0.19 فیصد کے اضافے سے 134.08 روپے فی کلوگرام، دال مونگ کی 0.11 فیصد فیصد بلند ہو کر 148.8 روپے فی کلوگرام اور جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی 0.11 فیصد کے اضافے سے 555.76 روپے فی 40 کلوگرام ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں، سب سے زیادہ کمی ٹماٹر کی قیمت میں ہوئی اور ٹماٹر 17.05فیصد کی کمی سے ملک میں اوسطاً 35.03 روپے فی کلوگرام قیمت پر دستیاب ہیں۔
چائے کی پتی کی قیمت 7.4 فیصد گھٹ کر136.47 روپے فی 200 گرام، انڈے5.07 فیصد کمی سے 81.13 روپے فی درجن، گندم4.64 فیصد کمی سے 361.33 روپے فی 10 کلو گرام، آٹا3.75 فیصد کمی سے 404.16 روپے فی 10 کلوگرام، لہسن7.39 فیصد گھٹ کر128.6 روپے فی کلوگرام، زندہ مرغی2.33 کمی سے 169.02 روپے فی کلوگرام، پیاز2.22 فیصد کمی سے 37.01 روپے فی کلوگرام، ایل پی جی 1.92 فیصد گھٹ کر1416.84 روپے فی گھریلو سلنڈر، آلو1.87 فیصد کمی سے 57.33 روپے فی کلوگرام، دال چنا0.77 فیصد کمی سے 74.75 روپے فی کلو گرام، سرسوں کا تیل 0.47 فیصد کمی سے 184.42 روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ 0.39 فیصد گھٹ کر223.78 روپے فی کلوگرام، دال مسور0.37 فیصد کمی سے 126.94 روپے فی کلوگرام، گڑ بھی 0.37 فیصد گھٹ کر 78.59 روپے فی کلوگرام، گھی کھلا0.31 فیصد کمی سے 162.8 روپے فی کلو گرام اور چینی 0.28 فیصدکمی سے 52.5 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے چاول، بکرے وگائے کے گوشت سمیت 29 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔