امریکی ارب پتی نے 2500 طالبعلموں میں 25 لاکھ ڈالر تقسیم کردیئے
یونیورسٹی آف میسا چیوسیٹس کی تقریبِ اسناد میں رابرٹ ہیل نے چند منٹوں میں ہر طالب علم کو 1000 ڈالر کی رقم دی ہے
امریکی ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے میساچیوسیٹس یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شریک کامیاب طلباوطالبات کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے ہر طالب علم کو فی کس 1000 ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
گرینائٹ ٹیلی کمیونکیشن اور 5 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک رابرٹ ہیل اچانک ڈائس پر آئے اور انہوں نے تمام 2500 کامیاب گریجویٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے یہ نوید سنائی کہ وہ ہر طالب علم کو دو لفافے دے رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 1000 ڈالر کی رقم برابر رکھی گئی ہے۔ ایک لفافہ ان کا انعام ہے اور دوسرے لفافے کے 500 ڈالرسے وہ کسی ایسے ہی بچے کی مدد کرسکتےہیں۔ اس طرح چند منٹوں میں انہوں نے 35 لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کردی ۔
اس کے بعد رابرٹ کے معاونین نے تمام طلباوطالبات میں یہ رقم تقسیم کردی اور ہر بچے کو دو لفافے دیئے گئے۔ رابرٹ نے کہا کہ اس وقت مشکل لمحات ہیں، جس میں آپ اپنی محنت سے نہ صرف کامیاب رہے بلکہ ترقی کی اور یوں اس کاجشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ نصف رقم خود رکھ لیں اور بقیہ نصف اپنے جیسے کسی ایسے طالبعلم کو دیں جو جدوجہد کررہا ہو۔
واضح رہے کہ رابرٹ ہیل کرہ ارض پر 550 امیر ترین افراد میں بھی شامل ہیں اور انہیں فوربز میگزین نے غیرمعمولی سی ای او بھی قرار دیا ہے۔