ہمسایہ ملک سے تجارت بند نہیں کی جا سکتی بھارتی منڈیوں پر قبضہ کر لینا چاہیے خرم دستگیر

پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن بچھانے میں کوئی رکاوٹ نہیں،وزیر تجارت


Numainda Express April 27, 2014
وسوسوں کو پالنے کے بجائے ولولوں کو پروان چڑھاتے ہوئے تجارت کو فروغ دینا چاہیے،وفاقی وزیر تجارت۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہو یا خطے کا کوئی اورملک، کسی سے تجارت کو بند نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں بھارت کی منڈیوں پر قبضہ کرنا چاہیے، وسوسوں کو پالنے کے بجائے ولولوں کو پروان چڑھاتے ہوئے تجارت کو فروغ دینا چاہیے، موجودہ حکومت سوچ بچار اور ہوم ورک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے گی تاکہ بعد میں اس کو پچھتانا نہ پڑے۔ گزشتہ روز ٹی ڈیپ کے دفتر میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ تجارت آزاد کرنے کے حوالے سے بھارت کی نئی حکومت سے بات ہو گی، بعض شعبوں کے تحفظات کو دور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جی ایس پی پلس نے پاکستان کو اپنی برانڈنگ کا موقع فراہم کردیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن بچھانے میں کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ ایران پر لگنے والی پابندیوں کے علاوہ نئی ایرانی حکومت کا پاکستان کو فنڈدینے سے انکار وجہ ہے،توانائی بحران اور انتہا پسندی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ فنانس بل میں ایس آر او ریجیم پر نظرثانی کر کے آسان بنایا جائیگا، آلو پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن پیرکوجاری کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں