جونئیر ہاکی ایشیاکپ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی

ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا


Sports Reporter/ June 01, 2023
ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

گزشتہ روز عمان میں جاری جونیئر ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے جنوبی کوریا 1-9 کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان جونیئر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا

لیگ اسٹیج کے دوران رواتیی حریفوں کو میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ دونوں فائنلسٹ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع

دونوں ٹیمیں 2015 میں ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دوسرے سے مد مقابل آئی تھیں تاہم بھارت نے پاکستان کے خلاف 2-6 سے فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستان نے آخری بار 27 سال پہلے بھارت کو ہی ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اب تک دونوں ٹیمیں 3 بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں ہندوستان کا پلڑا بھاری رہا۔ بھارت نے 2004 اور 2015 میں فتح پائی جبکہ 1996 میں پاکستان کو ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم بھرپور فارم اور ردھم میں ہے، بھارت کے ساتھ فائنل پریشر سے بھرپور میچ ہوگا تاہم امید ہے کہ فائنل بھی جیتیں گے۔

مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 گول سے برابر

مینجر حنیف خان کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ لیگ میچ برابر کھیلا تھا، ان کے گیم پلان کا اندازہ ہے، کوشش ہوگی کہ نئی پلاننگ کے ساتھ ان کو ہرائیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق شام 9 بجے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں