9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج

لاہور ہائی کورٹ نے وکلا کے دلائل سن کر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا، سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی


ویب ڈیسک June 01, 2023
(فوٹو: فائل)

عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں