لڑکی معاشرے پر بوجھ نہیں ذہن تبدیل کرنا ہونگےپریانکا
ایک لڑکی کو تعلیم دینا پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے کے برابر ہے،اداکارہ کی گفتگو
لاہور:
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ لڑکیاں بوجھ نہیں ہوتیں، ایک لڑکی کو تعلیم دینا پورے خاندان کو تعلیم دینے کے برابر ہے۔
آئیفا اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی اہمیت کے حوالہ سے موضوع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے میں ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں جہاں لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا، تبدیلی لانے کے لیے لوگوں کے ذہن کو بھی تبدیل کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ لڑکی معاشرے پر بوجھ نہیں ہے، ایک لڑکی کو تعلیم دینا پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے کے برابر ہے۔ اس موقع پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے خواتین پر ہونیوالے مختلف تشدد کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کرنا چاہیے۔