تین خواجہ سراوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم پہلے خواجہ سراوں سے مراسم بڑھاتا اور بعد میں زیادتی کرکے قتل کر دیتا تھا
راولپنڈی پولیس نے تین خواجہ سراوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم پہلے خواجہ سراوں سے مراسم بڑھاتا اور بعد میں زیادتی کرکے قتل کر دیتا تھا، تیسرے قتل کی واردات کے بعد ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے رحیم یار خان سے گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
راولپنڈی پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے بتایا کہ خواجہ سراوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم علی حسین نے ڈھائی ماہ میں راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں 2 خواجہ سراوں کو قتل کیا تھا، اس سے قبل ملزم نے 2020 میں رحیم یار خان میں خواجہ سراء کو اسی انداز میں قتل کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں خواجہ سراوں کی قتل کی بڑھتی وارداتوں کی تفتیش کے لیے ایس راول کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو رحیم یار خان سے ٹریس کرکے گرفتار کیا اور راولپنڈی منتقل کر دیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ملزم علی حسین نے راولپنڈی میں ظہور عرف بے بو اور سیف عرف کملو کو قتل کیا تھا، دونوں وارداتوں میں ملزم نے قتل کے لیے خواجہ سراوں کے ازار بند کا استعمال کیا، ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر خواجہ سرا کو قتل کیا۔
پولیس نے ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت دیگر تمام شواہد جمع کرلیے ہیں۔ عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔