خدیجہ شاہ کے والد اور شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں حکومت
سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور اہل خانہ کے خلاف مقدمات کی تفصیل لاہور ہائی کورٹ میں پیش
حکومت نے عدالت میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے والد اور شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ سید سلمان علی شاہ اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سید سیلمان شاہ، ان کے بھائی اور داماد پر مقدمہ درج نہ ہونے کے متعلق رپورٹ پیش کردی۔
جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق وزیر سید سیلمان شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور پیش ہوئے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بیان دیا کہ درخواست گزار سلمان شاہ ، ان کے بھائی اور داماد کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔