اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونگی

فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔


INP April 27, 2014
فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔

سارہ لورین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو آئندہ ماہ بھارت جائوں گی جہاں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے دیگر بھارتی فلم سازوںسے میری ملاقاتیں متوقع ہیں، میری کوشش ہے کہ میں بھارت میں زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کر کے اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں