جناح ہاؤس سے شرپسند لیپ ٹاپ بھی اٹھا کر لے گئے ہیں وزیر داخلہ

جناح ہاؤس سے اٹھائی گئی اشیا کو فوج برآمد کروائے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں ملے گی، رانا ثنا


ویب ڈیسک June 01, 2023
—فائل فوٹو

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی اُس کو حکومت نے سنجیدہ اس لیے نہیں لیا کیونکہ اب بات بہت آگے نکل گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں شرپسند وہاں رکھے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جن میں حساس معلومات تھیں، اب ان لیپ ٹاپ سمیت دیگر اہم اشیا کو کوئی تھانیدار نہیں فوج ہی برآمد کرے گی اور اس کیس میں آرمی ایکٹ بھی اسی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ جناح ہاؤس یا اطراف میں داخل ہوئے اُن کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، اگر یہ سب عمران خان نے منصوبہ بنایا تو پھر ملٹری کورٹ میں اُس کا بھی ٹرائل ہوگا۔ پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنے والے مقدمات سے بچ سکتے ہیں تاہم جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی مسلم لیگ ن میں گنجائش کم ہے۔ اکتوبر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے اور انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں