بالی ووڈ فلم ’’ پرانی جینز ‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو جاری

جند میریے کے بولوں پر مبنی اس گانے میں نوجوان اداکار کو بیتے دنوں کی سنہری یادیں تازہ کرتے دکھایا گیا ہے،


APP April 27, 2014
جند میریے کے بولوں پر مبنی اس گانے میں نوجوان اداکار کو بیتے دنوں کی سنہری یادیں تازہ کرتے دکھایا گیا ہے، فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ کی فلم '' پرانی جینز '' کے نئے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی۔

جند میریے کے بولوں پر مبنی اس گانے میں نوجوان اداکار کو بیتے دنوں کی سنہری یادیں تازہ کرتے دکھایا گیا ہے، جس میں پچھتاوا بھی ہے اور خوشی بھی، فلم کی کہانی نوجوان دوستوں کے سنہری دنوں کے گرد گھومتی ہے جب وہ زمانے کی ہر فکر سے آزاد زندگی کے مزے اڑاتے نظر آتے ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار تنوج وروانی، اداکارہ ادیتہ سیل اور ازابیل نبھا رہی ہیں، فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں