پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر مونس الہیٰ نے ردعمل جاری کردیا

تین روز پہلے بھی والد اور والدہ نے اس عزم کو دہرایا کہ عمران خان کا ساتھ ہر صورت دینا ہے، مونس الہیٰ کا ٹویٹ


ویب ڈیسک June 01, 2023
فوٹو فائل

پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے بعد اُن کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ردعمل جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ 'جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوا، تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے ساتھ دینا ہے'۔


انہوں نے کہا کہ تین روز قبل بھی والد اور والدہ نے اس عزم کا اعادہ کیا، اب پولیس نے جھوٹے مقدمے میں والد کو گرفتار کرلیا، اس کے بعد بھی ہم انشاء اللہ پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

واضح رہے کہ پولیس نے 8 روز کے مسلسل محاصرے کے بعد پرویز الہیٰ کو لاہور میں اُن کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر کے اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔ پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے وقت سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں