سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 31 ہزار 400 روپے اور دس گرام قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 388 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 1948 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1600 روپے اور 1371 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 31 ہزار 400 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر ایک لاکھ 98 ہزار 388 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔