ادیتیہ رائے کپور کی فلم ’دی نائٹ مینیجر2‘ 30 جون کو ریلیز ہوگی

سیزن ٹو میں ادیتیہ کے ساتھ انیل کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے اور مداح نئے سیزن کے اعلان سے بہت خوش ہیں


ویب ڈیسک June 01, 2023
فوٹو : فائل

بھارتی فلم اسٹار ادیتیہ رائے کپور نے اپنی فلم 'دی نائٹ مینیجر 2' کیا پہلا آفیشل پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹر کو پوسٹ کیا جس میں وہ کیمرے کی طرف تیز نگاہوں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جبکہ پوسٹر کے مطابق فلم 30 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

'دی نائٹ مینیجر' ایک انٹرنیشنل شو کا ری میک ہے جسے 2016 میں برطانیہ میں ریلیز کیا گیا تھا، انگریزی شو میں ٹام ہڈلسٹن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by @adityaroykapur






انڈین شو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ادیتیہ نے بتایا کہ انہیں اس شو کے اورجنل کرداروں کی پرفارمنس بھی پسند ہے لیکن انڈین شو نے اپنی الگ راہ نکالی ہے۔

سیزن ٹو میں ادیتیہ کے ساتھ انیل کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور مداح نئے سیزن کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں