9 مئی پنجاب میں ہنگامہ آرائی کرنے والے چار ہزار مظاہرین میں سے ایک ہزار گرفتار

2 ہزار مظاہرین کی شناخت کی جاچکی ہے، تحقیقاتی ٹیمیں زخمی پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کررہی ہیں


ویب ڈیسک June 01, 2023
فوٹو: فائل

پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4120 شرپسندوں میں سے 2290 کی شناخت ہوگئی جن میں سے 1180 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 18 سو شرپسندوں میں سے 1125 کی شناخت ہوئی اور 513 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسی طرح عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1 ہزار شرپسندوں میں سے 121 کی شناخت ہوگئی اور ان میں سے اب تک 81 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر سے شناخت ہونے والے شرپسندوں میں سے اب تک 29 فیصد گرفتار ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے پرتشدد واقعات کی تفتیش جاری ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے زخمی اہل کاروں کے بیانات بھی قلم بند کرنا شروع کردیے ہیں۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق اب تک 22 اہل کاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، نو مئی کو زخمی ہونے والے ایس ایچ اوز، اے ایس آئیز، کانسٹیبلز کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں سے نو مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کی شناخت بھی کروائی جارہی ہے، اگلے مرحلے میں سرکاری و غیر سرکاری عینی شاہدین کو بیان کے لیے طلب کیا جائے گا۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق پُرتشدد کارروائیوں میں پولیس افسران کے چھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی کے لیے بھی ٹریکنگ شروع کردی گئی ہے اور تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |