جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا


ویب ڈیسک June 01, 2023
بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا (فوٹو: ٹوئٹر)

جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرلیا۔

ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کرکے اسکور 1-2 کردیا۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم

میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی، پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ جونئیر ورلڈکپ میں رسائی پانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں