پاکستان نے 9مئی سے متعلق امریکی کانگریس کے ’مؤقف’ کر مسترد کردیا

پاکستان اپنے قوانین اور ہمارے آئین کے مطابق تمام ملکی چیلنجوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک June 02, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتاریوں کی مد میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔

 

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے 65 سے زائد ارکان کے ایک گروپ نے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے حال ہی میں ایسے ہی خدشات کا اظہار کیا۔

اس پیشرفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان امریکی کانگریس اراکین کے مؤقف سے متفق نہیں ہے جو 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے قومی سلامتی کمیٹی کا بیان دیکھا ہو گا، جس میں 9 مئی کے واقعات کے بارے میں حقیقت پر مبنی صورتحال کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اپنے قوانین اور ہمارے آئین کے مطابق تمام ملکی چیلنجوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں