تمام مقتدرادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریںالطاف حسین

مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے آخری سانس تک جدوجہدجاری رہے گی

مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے آخری سانس تک جدوجہدجاری رہے گی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ملک کے تمام مقتدر ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں اسی میں ان کا تقدس اور ملک کی فلاح وبہبود ہے۔

اگر ہرادارہ اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ ملک کے جغرافیہ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا، انھوں نے ایک مرتبہ پھر واشگاف الفاظ میں کہاہے کہ چاہے کوئی بھی نتیجہ برآمد ہو ہم ملک کے محروم عوام کی خدمت، مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمے کیلیے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے، یہ بات انھوںنے اپنی رہائش گاہ نائن زیرو عزیزآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کے بڑے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی، کارکنان الطاف حسین کے 59 ویں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کرنے کیلیے جمع ہوئے تھے۔


اجتماع میں شریک کارکنان نے الطاف حسین کی صحت وعافیت درازی عمرکی دعائیں کیں اور ثابت قدمی کے ساتھ حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ، الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم ملک میں اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ معاشرے کو تبدیل کرکے ملک میں سچا جمہوری ، لبرل ، پروگریسیو اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے والا پرامن انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

انھوںنے ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان اور ہزاروال اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کو ان کے حقوق دییے جائیں ، الطاف حسین نے کہاکہ سرکاردوعالم ؐ کے کردار کو مسخ کرنے والی توہین آمیز فلم پر الطاف حسین واحد سیاسی رہنما تھا جس نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر سب سے پہلے اس کی مذمت کی ، انھوں نے کہاکہ میںدعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پراپنا رحم وکرم فرمائے،الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کی خدمت کرنے اورانہیں دوماہ کا راشن فراہم کرنے کیلیے دن رات کام کرنے پر تحریکی ساتھیوں اور ذمے داروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story