اینیمیٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ‘ کا ٹریلر جاری

پاکستانی کی پہلی 3D اینیمیٹڈ فلم کا اعزاز رکھنے والی یہ فلم ’اسٹیریواسکوپک‘ فلم ہے

(فائل فوٹو)

پاکستانی اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

شائقین کا انتظار ختم پاکستانی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

پاکستانی کی پہلی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم کا اعزاز رکھنے والی یہ فلم 'سٹیریوسکوپک فلم ہے جس کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوان اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں اللہ یار اپنے والد کو بچانے کیلئے ٹاسک مکمل کرتا اور محافظ کا کردار ادا کرتا دکھائی دے گا۔







View this post on Instagram



A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)




تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اللہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔







View this post on Instagram


A post shared by Allahyar and the 100 Flowers of God (@ay100fog)




یاد رہے کہ فلم کی ڈبنگ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں ہمایوں سعید، علی ظفر، بشریٰ انصاری، اقرا عزیز، میرا، نادیہ جمیل اور انعم زیدی کی آواز میں کی گئی ہے۔
Load Next Story