جونیئر ہاکی ایشیاکپ سلور میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کل وطن لوٹے گی

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کوبھارت کے ہاتھوں 1-2 سے شکست دی تھی

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کوبھارت کے ہاتھوں 1-2 سے شکست دی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

جونیئر ہاکی ایشیاکپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کل وطن لوٹے گی۔

عمان میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد بھارت سے 1-2 شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ٹیم کی ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست پاکستان کی ایونٹ میں پہلی ناکامی تھی۔

ہیڈ کوچ اور کنسلٹنٹ رولینٹ اولٹمنز نے قومی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جونیئر ٹیم میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔


مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایونٹ کے فائنل کے ابتدائی مرحلے پر قومی ٹیم نے بھارت پر دباؤ رکھا، ہارجیت کھیل کاحصہ ہے، ان لڑکوں کو جتنے زیادہ مواقع ملیں گے، اتنا ہی ان کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم

واضح رہے کہ پاکستان نے جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

Load Next Story