جیل حکام نے شہریار آفریدی کو سیل میں رکھنے کی تصدیق کردی

یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے جسے بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا، اڈیالہ جیل حکام


ویب ڈیسک June 02, 2023
یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے جسے بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا، اڈیالہ جیل حکام

اڈیالہ جیل حکام نے شہریار آفریدی کو سیل میں رکھے جانے کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کو اے کلاس فراہمی اور فیملی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے شہریار آفریدی سے ملنے نہیں دیا گیا ، لیکن شہریار آفریدی سے فواد چوہدری کی بغیر آرڈر کے جیل حکام نے ملاقات کرا دی ، جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے۔

مزید پڑھیں: شہریار آفریدی اور علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ وہ سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں، یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے جسے بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا، جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے ، جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے جیل میں اے کلاس فراہمی اور میڈیکل سے متعلق شہریار آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |