ڈاکٹر عافیہ کو امریکی مسلمان قانونی مالی اور اخلاقی مدد فراہم کریں فوزیہ صدیقی
امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقات ہوئی
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن نے امریکی مسلمانوں سے قانونی ، مالی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے امریکا میں موجود ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے ٹیکساس کے اسلام سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن عافیہ صدیقی کے لیے مالی ، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات
تقریب سے خطاب میں سینیٹر مشتاق احمد نے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا۔ ذاتی حیثیت میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے آیا ہوں پاکستان کی نمائندگی نہیں کررہا۔ امریکی مسلمان ڈاکٹر عافیہ کے سلسلے میں انسانی حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
دو روز قبل امریکا کی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن نے 20 سال بعد ملاقات کی تھی۔