گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کر دی

ایک مرتبہ پھر تردید کر رہا ہوں جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں، علی ظفر


ویب ڈیسک June 02, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیاست کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کر دی۔ گلوکار نے کہا کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'مجھے چند خبروں کا فیس بُک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی کہ میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔'

وو

علی ظفر نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔

گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ 'تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ۔'

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر کی سیاست میں شمولیت کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہیں تاہم بعد ازاں گلوکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں