جامعہ کراچی میں نامعلوم افراد طالب علم کو ساتھ لے گئے

شعبہ اردو کے طالب علم کو کینٹین سے اغوا کیا گیا، عینی شاہدین


ویب ڈیسک June 02, 2023
شعبہ اردو کے طالب علم کو کینٹین سے اغوا کیا گیا، عینی شاہدین

کراچی یونی ورسٹی میں نامعلوم افراد طالب علم کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ شعبہ اردو کے طالب علم کو کینٹین سے اغوا کیا گیا۔

طالب علم کی رہائی کے لیے طلبا نے مرکزی روڈ پر احتجاج شروع کردیا اور ٹریک بند کردیا جس کے نتیجے میں مین یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

احتجاج کی وجہ سے صفورا کی طرف جانے والی گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا رخ سمامہ سے جوہر چورنگی کی طرف موڑ دیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد پولیس احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ٹریفک کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔