پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہٰی کو ناکافی شواہد کی بنا پر کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔


ویب ڈیسک June 02, 2023
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کو ناکافی شواہد کی بنا پر کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی ایک مقدمے میں رہائی کا حکم ملنے کے فوراً بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار ہوگئے۔

لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر انہیں کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ چوہدری پرویز الٰہی اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کو راہداری ریمانڈ لیکر دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے حوالے کردیا، اور بعدازاں انہیں گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔

ادھر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔