کیا آپ ہریتھک کے ساتھ تصویر میں موجود اِن بچوں کو پہچان سکتے ہیں

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں


ویب ڈیسک June 02, 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام)

ہریتھک روشن بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار اور عالمی شہرت یافتہ اداکار ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ بچپن ہی سے ہریتھک روشن جیسا اداکار اور ڈانسر بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے شوبز میں آپہنچے ہیں۔

مگر کیا آپ ہریتھک روشن کے ساتھ برسوں پُرانی اس تصویر میں موجود بچوں کو پہچان سکتے ہیں جو آج بالی ووڈ کے بڑے اداکار بن کر اپنا یہ خواب پورا کر چکے ہیں؟

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے مائیکل جیکسن کہلانے والے ہریتھک روشن کے ساتھ دو لڑکے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

Hitrik-Roshan

اگر آپ انہیں پہچاننے میں ناکام ہوگئے ہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر اپنی اور ہریتھک روشن کی آئیفا ایوارڈز کی ڈانس پرفارمنس کی وائرل ویڈیو شیئر کی ہے۔

وکی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ چھوٹا سا لمحہ ہمیشہ میرے لیے کیوں خاص رہے گا؟ جاننے کے لیے دائیں جانب سوائپ کریں'۔


ویڈیو کی دوسری جانب وکی کوشل نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔ تصویر میں ہریتھک کے ساتھ موجود یہ لڑکے وکی کوشل اور ان کے چھوٹے بھائی سنی کوشل ہیں۔

وکی کوشل سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہریتھک روشن نے بھی ان کی پوسٹ پر ردِعمل دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'اب تم نے مجھے ایک لمحہ دے دیا ہے جو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔'

تے

مداحوں کی جانب سے اس تصویر پر دلچسپ ردِعمل سامنے آرہے ہیں جبکہ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے بہت سے اداکار ہیں جو بچپن ہی سے ہریتھک کو دیکھ کر اداکاری کا خواب لیے شوبز میں آئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔