دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

مقامی افراد نے بچوں کو نکالا، اسپتال منتقلی کے دوران چاروں بچے دم توڑ گئے تھے، ریسکیو 1122

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں مدرسے کے چار کم عمر طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ لوئر دیر کے علاقے میدان کمبڑ میں چار طالب علم گرمی سے بچنے کے لیے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران وہ ڈوب گئے۔


مقامی افراد نے طلبا کو ڈوبنے سے بچایا جس کے بعد انہیں فوری طورپ ر لعل قلعہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی سب دم توڑ گئے تھے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی تو مقامی افراد ڈوبنے والے بچوں کو نکال چلے تھے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیٹ میں پانی بھرنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
Load Next Story