رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ

وزیر اعظم کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات متوقع ہے


ویب ڈیسک June 02, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

انقرہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔ وزیراعظم ترکیہ میں سرمایہ کاروں اوربزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

وزیراعظم اسلام آباد سے دو روزہ دورے پر انقرہ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب آج انقرہ کے صدارتی محل میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے لیڈران اور سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔