صنفی مساوات پر فلم سازی کیلئے شرمین عبید کا گوچی سے اشتراک
ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دنیا صنفی مساوات کی طرف تیزی سے قدم بڑھائے، شرمین عبید
دو بار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے صنفی مساوات پر ویڈیو سیریز کا آغاز کردیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے گوچی (Gucci) برانڈ کے ساتھ اشراک کرلیا ہے.۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویڈیو سیریز میں اینی لینوکس، ہیلی بیلی، جولیا رابرٹس، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سرینا ولیمز، جان لیجنڈ اور گوچی کی شریک بانی سلمیٰ ہائیک پنالٹ جیسی اداکارائیں نظر آئیں گی۔
شرمین نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور اسے بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں لکھا کہ جب ہم نے سب اداکارں کو اُن کی کرسیوں پر بٹھایا اور کیمرے سین فلمانے لگے تو تمام اداکاروں کی بات چیت ہمیشہ یہ کہنے پر ختم ہوتی کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دنیا صنفی مساوات کی طرف بڑھے۔
شرمین عبید نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ صنفی مساوات کی لڑائی میں آپ کس کے لیے آواز اٹھائیںگے؟ جس پر پاکستانی اداکارہ نادیہ حسن نے جواب دیا کہ میں اس ملک کی خوشحالی اور امن کیلئے آواز اٹھاؤں گی۔