وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے احسن اقبال

وزارت خزانہ نے 700 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی تجویز دی تھی، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک June 02, 2023
(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے 700 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی تجویز دی تھی، 950 پی ایس ڈی پی اور 150 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری ہوں گے، ہماری پچھلی حکومت نے 1000 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پھر ہم نے بڑا ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، ہم نے پاکستان تو سنگین ترین کلائمیٹ ڈیزاسٹر اور ایمپورٹ منجنمنٹ کر کے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اگلے سال کا جو فریم ورک ہے اس کے مطابق انفلیشن کی شرح 29 اشارعیہ دو فیصد سے گھٹ کر 21 فیصد پر آ جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے 80 ارب کی غیر ضروری درآمدات کیں، جس کے باعث بڑا تجارتی خسارہ دیکھنا پڑا، اگلے سال شرح نمو ساڑھے 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، مینوفیکچرنگ شعبہ 4 فیصد کی گروتھ سے آگے بڑھے گا، سروسز سیکٹر میں 3.6 فیصد کی گروتھ رہے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 29.2 سے کم ہو کر 21 فیصد پر آئے گی، قومی بچت کی شرح 13.4 پر جانے کی توقع ہے، اس سال 28 ارب کی برآمدات ہونے کا امکان ہے، اگلے سال 30 ارب ڈالرز تک برآمدات جا سکتی ہیں، تجارتی خسارہ 1.1 فیصد مثبت ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں