پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

پاکستان انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیر خارجہ


آصف محمود June 02, 2023
فوٹو ایکسپریس نیوز

پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر 3 سویلین اور 200 ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ پاکستان نے 500 ماہی گیروں کو رہائی کا اعلان کیا تھا جن میں سے 198 گزشتہ ماہ رہا کیے گئے جبکہ 100 ماہی گیروں کو آئندہ ماہ واپس ان کے ملک بھیجا جائیگا۔

بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ روزکراچی کی ملیر جیل سے رہا گیا گیا تھا جبکہ سول قیدیوں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔ بھارت کی سول قیدیوں میں ببلورام چندر، ہرجیندر سنگھ اوربلویندر سنگھ شامل ہیں۔ سول قیدیوں کو جمعہ کی صبح جبکہ ماہی گیروں کو شام کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی ماہی گیر ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جہاں سے ایدھی فاؤنڈیشن کی گاڑیوں میں انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔ ایدھی کے سربراہ سے ماہی گیروں کو کھانا، کپڑے اورنقدی بھی دی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پاکستان کی طرف آج بھارت کے 3 سول قیدیوں اور 200 ماہی گیروں کی رہائی پاکستان کی انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست نہ کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے، ہمدردی کو سیاست پر ترجیح دینی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔