قدرتی طور پر انتہائی گول ’چاندی ڈالر‘ جھیل

فلوریڈا میں واقع ’کنگسلے جھیل‘ دنیا کی گول ترین جھیل ہے جو ماہی گیری کا اہم مقام بھی ہے

فلورڈیا کے کلے کاؤنٹی میں واقع دنیا کی سب سے گول جھیل کا نام کنگسلے جھیل ہے جو عالمی شہرت رکھتی ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سیںٹرل

دنیا کی سب سے گول لیکن قدرتی جھیل فلوریڈا میں واقع ہے۔ اسے'کنگسلے جھیل' کہا جاتا ہے جس کا دوسرا نام 'چاندی کے ڈالر والی جھیل' بھی ہے۔

فلوریڈا کلے کاؤنٹی میں واقع یہ جھیل پوری ریاست میں ماہی گیری کا بہترین مقام بھی ہے۔ لیکن اس کی وجہ شہرت ایسی ہے کہ گویا کسی نے پرکار سے انتہائی گول دائرہ کھینچ کر اس میں پانی بھردیا ہو۔ لیکن اس کی گولائی کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب اسے بلندی سے دیکھا جائے۔ دیکھنے والے اس کی درست خمیدگی دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔




پوری جھیل کا گھر دو میل یا ساڑھے چار کلومیٹر ہے اور ساحلی رقبہ ساڑھے پانچ میل تک ہے۔ جھیل کی اوسط گہرائی 90 فٹ ہے جو اسے فلوریڈا کی سب سے گہری جھیل بھی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلوریڈا کی یہ بلند ترین اور سب سے پرانی جھیل بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔



اگرچہ جھیلیں کئی اشکال اور خدوخال رکھتی ہیں، لیکن کنگسلے جھیل اپنی خاص دائرہ صورت کی بنا پر سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔
Load Next Story