اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے نواز شریف

2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا، اللہ پاکستان کو درست راستے پر لے جائے، نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک June 02, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو 2017 ڈگر پر واپس لے آئے کیونکہ وہ بہت اچھا پاکستان تھا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن میں کارکنان اور پاکستان سے آنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں سیاسی منظر نامے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد اپنے دفتر سے روانگی کے وقت میڈیا سے مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو صحیح راستے پر لے کر جائے اور 2017 والی ڈگر پر واپس لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔