کراچیفائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک3 زخمی

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں 44 سالہ مولا بخش سرمیں گولی لگنےسے ہلاک ہوگیا


Staff Reporter April 27, 2014
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں 44 سالہ مولا بخش سرمیں گولی لگنےسے ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افرادہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازارکے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 پہلوان ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سر پرگولی لگنے سے44 سالہ مولابخش ہلاک ہوگیا،ایس ایچ اوپاکستان بازارانسپکٹر ناصرمحمود نے بتایا کہ مقتول اسی علاقے کارہائشی تھا، سیکٹر11 میں اس نے پلاٹ نمبر 1274پر بلاکوں کا تھلا بنا رکھا تھا اورپلاٹ پرقبضے کیلیے قاسم سے جھگڑاچل رہا تھا، پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونیE ایریا کٹی پہاڑی رینجرزچوکی کے قریب جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے30 سالہ شخص کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرارہوگئے،ایس ایچ او فصیح الزمان نے بتایاکہ مقتول کونامعلوم ملزمان نے اغواکے بعد بہیمانہ تشددکانشانہ بنایا پھرموٹرسائیکل پریہاں لاکرقتل کردیا،پولیس کو جائے وقوع سے30 بور پستول کے 4 خول ملے ہیں۔

مقتول کی پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے،مقتول بسکٹی رنگ کاشلوارقمیض پہنے ہوئے تھا، پولیس نے لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سردخانے منتقل کردی،مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیرکالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے یاسر زخمی ہو گیا۔ دریں اثنا میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ میں تھدونالے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ شاہنوازہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق شاہنوازکو15 گولیاں ماری گئیں،مقتول کی ملیرگھانچی مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی دکان تھی،چند ماہ قبل اس کے ایک کزن کوبھی ملیرگلشن قادری میں قتل کیاجاچکا ہے،پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کاشاخسانہ قراردیا، ناگن چورنگی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے عمران زخمی ہوگیا،محمودآباد کے علاقے اعظم بستی میں 17 سالہ ولی خان زخمی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں