9 مئی واقعات سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور

مضبوط دفاعی ادارے مضبوط جمہوری نظام کا حصہ ہیں، قرارداد


ویب ڈیسک June 02, 2023
—فائل فوٹو

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں9 مئی واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے تمام نجی اور سرکاری اداروں کو انٹرنل ہراسمنٹ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ موٴثر کمیٹی نا بنانا ہراسمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، کمیٹی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد میں کمیٹی کی جانب سے 9 مئی کو جلاوٴ گھیراوٴ فوجی اور سول تنصیبات حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مضبوط دفاعی ادارے مضبوط جمہوری نظام کا حصہ ہیں شہداء کی نشانیوں کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں کمیٹی نے سول او ملٹری تنصیبات ں کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ان افراد کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں