سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا


کے ایم عباسی June 02, 2023
(فوٹو فائل)

سندھ حکومت نے میئر کراچی کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں شو اف ہینڈ اور خوفیہ رائے شماری کے قوانیں بھی موجود ہیں تاہم سندھ حکومت نے میئر کے انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے حوالے سے سندھ حکومت سے وضاحت مانگی تھی جس پر سندھ حکومت نے بھی اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو اگاھ کر دیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں، میئر کے انتخاباب شو آف ہینڈ سے ہوں گے کیونکہ ہم میئر کے انتخاب کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کے کراچی کی سنگل لارجسٹ پارٹی صرف پی پی ہے، جس کا میئر بھی پیپلزپارٹی کا ہی حق ہے، اس وقت ہر کوئی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے اگر کوئی یوسی ناظم پی ٹی آئی چھوڑ دیتا ہے تو اس میں ہمارہ کوئی قصور نہیں ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم صاحب کے مخالف نہیں ہیں حافظ صاحب اگر جیت کر آئے تو انکو ویلکم کرونگا اور ہار بھی پہناؤں گا ہم کراچی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں آئیں اور ہمارے ساتھ ملکر کام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں