
غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق گزشتہ ماہ ڈائریکٹر برنز نے بیجنگ کا سفر کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انٹیلی جنس چینلز کو کھلا رکھنے پر زور دیا۔
فنانشل ٹائمز نے سب سے پہلے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے دورے کی خبر دی۔ یہ خبر ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کشیدہ تعلقات کے درمیان واشنگٹن اور بیجنگ میں مختلف اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں کا شیڈول برقرار رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
سی آئی اے کی قیادت کرنے سے پہلے ایک تجربہ کار امریکی سفارت کار برنز نے ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے درجنوں حساس بیرون ملک دورے کیے ہیں، جن میں روسی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں طالبان کے ساتھ بات چیت بھی شامل ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔